ابنا: بعض مغربی ملکوں منجملہ آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام اور ذرائع ابلاغ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ 5+1 کے آئندہ جنیوا مذاکرات، تہران کے جوہری مسئلے کے حل کا آغاز ثابت ہوں گے۔ فریقین کے درمیان یہ مذاکرات آئندہ پیر اور منگل کو جنیوا میں ہونے والے ہیں۔ آسٹریا کے صدر ہینس فیشر نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل اور تہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ، ایران اور مغرب، دونوں کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا جوہری مسئلہ، صرف مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا ملک، ایران کے جوہری مسئلے حل کیلئے ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ان دونوں مغربی ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے بھی ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ایران اور گروپ پانچ حمع ایک کے درمیان شروع ہونے والا مذاکرات کا نیا دور، تہران کے جوہری مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471860
بعض مغربی ملکوں منجملہ آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام اور ذرائع ابلاغ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ 5+1 کے آئندہ جنیوا مذاکرات، تہران کے جوہری مسئلے کے حل کا آغاز ثابت ہوں گے۔